نہیں معلوم صدرِ پاکستان کس کے خرچے پر حج کیلئے گئے: گورنر سندھ


کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم صدرِ پاکستان کس کے خرچے پر حج کے لیے گئے، وہ 52 لوگوں کو اپنے ساتھ حج پر لے کر گئے ان سے شکایت کروں گا۔عبداللّٰہ شاہ غازی کے 1293 ویں عرس کا آج آغاز ہو گیا ہے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے زائرین میں کپڑے بھی تقسیم کیے۔
عبداللّٰہ شاہ غازی کے عرس کی تقریبات 3 روز تک جاری رہیں گی۔عرس کے موقع پر مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے بتایا کہ عبداللّٰہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر ملکی معیشت کے لیے دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے ڈیل میں بہترین کردار ادا کیا، گورنر ہاؤس میں تمام تر اخراجات اپنی جیب سے ادا کرتا ہوں۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں پر بات کروں گا، صحافی محمد عسکری کے معاملے پر آئی جی سندھ سے رابطے میں ہوں۔انہوں نے اپیل کی ہے کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، خرم دستگیر سے بھی بات کی کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کریں۔

Recent Posts

بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ…

17 mins ago

گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل…

42 mins ago

میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے…

1 hour ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس…

1 hour ago

خیبرپختونخوا اسمبلی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول…

2 hours ago

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

3 hours ago