اقوام متحدہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف پاکستان کی قرارداد منظور ہو گئی۔پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے۔
قرارداد میں قرآن پاک کی بےحرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے۔پاکستان کی جانب سے قرارداد میں ریاستوں پر مذہبی منافرت کی روک تھام کے لیے قوانین اپنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔