چیئرمین تحریک انصاف کو ایک اور جے آئی ٹی نے طلب کر لیا
لاہور (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف کو ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق تھانہ سول لائن فیصل آباد میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا گیا ہے۔ تھانہ سول لائن فیصل آباد کے 2 اہلکار چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک پہنچے اور ان کو طلبی کا نوٹس وصول کروایا۔
مذکورہ نوٹس میں عمران خان کو 21 جولائی کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔اس سے قبل عمران خان کو سائفر تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے طلبی کا نوٹس وصول کروایا گیا۔