مراد سعید، علی امین گنڈاپور، حماد اظہر ، اعظم سواتی و دیگر اشتہاری قرار


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے میاں اسلم، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دے دیا۔جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس کی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے سماعت کے دوران فرخ حبیب، مراد سعید اور حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے اعظم خان سواتی، حافظ فرحت عباس، عندلیب عباس اور واثق قیوم کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان کو بھی اشتہاری قرار دیا ہے۔