کویت نے ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف کروادیا

کویت سٹی (قدرت روزنامہ) خلیجی ملک کویت کی جانب سے ورک پرمٹ ویزے کے لیے نیا نظام متعارف کرا دیا گیا ، ویزا فیملی ویزے میں منتقل کرنے کے لیے ورک پرمٹ منسوخ کرنے کی درخواست دینی ہو یا سرکاری شعبے سے نجی شعبے آرٹیکل 18 پر ٹرانسفر کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کی درخواست دینی ہے تو ان سہولیات کی دستیابی کا بھی اعلان کردیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے اپنی ویب سائٹ پر الیکٹرانک فارم کے ذریعے ورک ویزا پرنٹ کرنے کی سہولت کی فراہمی کے بعد درخواستیں وصول کرنا شروع کر دیں تاہم اتھارٹی کی جانب سے ویزے کو خود کار نظام کے ذریعے پرنٹ کرنے کے حوالے سے شرط بھی رکھی گئی ہے ، جس کے تحت درخواست منظوری کی تصدیق ہونے اور متعلقہ ملازم سے مشورہ کیے جانے کے بعد ویزا پرنٹ کیا جا سکے گا۔

اس کے علاوہ پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی جانب سے یہ بات خاص طور پر واضح کی گئی ہے کہ اگر درخواست کنندہ کی جانب سے دی گئی درخواست منظور ہوئی ہو تو ہی خود کار نظام کے ذریعے ویزے کا پرنٹ حاصل کیا جا سکے گا جس کے بعد درخواست گزار کو متعلقہ محکمے کا دورہ کرنا ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نے ورک پرمٹ کی منسوخی کو فعال کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ، اگر ویزا فیملی ویزے میں منتقل کرنا ہے اور اس کے لیے ورک پرمٹ منسوخ کرنے کی درخواست دینی ہے اور اس کے علاوہ سرکاری شعبے سے نجی شعبے آرٹیکل 18 پر ٹرانسفر کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنے کی درخواست دینی ہے تو ان سہولیات کی دستیابی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ اتھارٹی کی طرف سے کویت کے شہریوں ، خلیجی ممالک اور غیر قانونی رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکمے کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیٹس سرٹیفکیٹ جاری کریں جب کہ سرکاری اداروں کے درمیان الیکٹرانک رابطے کے ذریعے شہریوں کو یہ سروس خود بخود فراہم کردی گئی ہے۔

Recent Posts

غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی عدم حاضری کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیر…

7 mins ago

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان ججوں کی تقرری کے طریقہ کار پر نظر ثانی کرنے کو تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ججز کی تقرری میں کلیدی کردار ادا کرنے والا ادارہ جوڈیشل کمیشن…

17 mins ago

حکومت نے بُلند شرح سود پر 57 کھرب ارب روپے کا ریکارڈ قرضہ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل)…

32 mins ago

متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے کے انتقال پر شہباز شریف کی اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات کے حکمران نمائندے اور شاہی خاندان کے ایک اہم…

49 mins ago

فرعون کے مقبروں کے پاس بھارتی جوڑے کی نازیبا حرکت، انٹرنیٹ صارفین آگ بگولا ہوگئے

قاہرہ(قدرت روزنامہ)شادی کے موقع پر ہرکوئی اس دن کو یادگار بنانا چاہتا ہے لیکن بھارت…

1 hour ago

سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی بھارتی اداکارہ روپالی گنگولی نے سیاست میں انٹری دے دی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی…

1 hour ago