وزیرِ اعظم امارات کیوں گئے ہیں؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے مختصر دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے بیان کے ذریعے بتایا ہے کہ دورے کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر سے ان کےبھائی شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کریں گے۔
اُنہوں نے اماراتی صدر اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِخانہ کو صبرجمیل دے، آمین۔