سندھ میں تیل وگیس کے اضافی ذخائر دریافت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں تیل و گیس کی تلاش میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ سندھ میں تیل وگیس کے کنوؤں سے اضافی ذخائر دریافت ہوگئے۔او جی ڈی سی ایل نے کٹنگ ایج ٹیکنالوجی کی مدد سے سندھ کے اضلاع ٹنڈو اللہ یار، سانگھڑ اور حیدر آباد میں تیل و گیس کے اضافی ذخائر دریافت کیے۔
مجموعی طور پر ایک کروڑ 59 لاکھ کیوبک فٹ اضافی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔تینوں اضلاع کے تین کنوؤں سے 2 ہزار 665 بیرل یومیہ تیل ملا ہے، جبکہ 51 میٹرک ٹن یومیہ ایل پی جی بھی حاصل ہورہی ہے۔
ٹنڈو اللّٰہ یار سندھ میں 585 بیرل یومیہ اضافی تیل، 74 لاکھ کیوبک فٹ گیس اور 32 ٹن یومیہ ایل پی جی حاصل ہورہی ہے۔پساکھی حیدرآباد کے کنویں سے 1810 بیرل یومیہ اضافی تیل برآمد ہو رہا ہے۔ سانگھڑ سے 140 بیرل یومیہ تیل، 47 لاکھ کیوبک گیس اور 11 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔
سانگھڑ کے چک جنوبی کنویں سے 130 بیرل اضافی تیل ، 38 لاکھ کیوبک گیس اور 8 ٹن یومیہ ایل پی جی برآمد ہورہی ہے۔

Recent Posts

اس وقت ملک میں آئین معطل ہے،اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد…

42 mins ago

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ، مریضوں سے بات چیت،مزدوروں کی کم اجرت کا نوٹس

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اچانک ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کادورہ کیا…

1 hour ago

آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی، پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں…

1 hour ago

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری اخلاق باجوہ کے گھر آمد

لاہور (قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری صدر پنجاب اسمبلی…

1 hour ago

جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے تشدد کا نوٹس ، آئی جی سے رپورٹ طلب

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جڑانوالہ میں مدرسہ کے طالبعلم پر قاری کے…

2 hours ago

سم بند کرنا بڑی بیماری کا پیناڈول سے علاج کرنے کے مترادف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago