سشمیتا سین نے ہارٹ اٹیک کے بعد زندگی سے کیا سبق سیکھا؟


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کا کہنا ہے کہ وہ خطرناک ہارٹ اٹیک سے بچنے کے بعد اب پہلے سے زیادہ محتاط ہو گئی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ سشمیتا سین نے بھارتی میڈیا کو دیئے ایک انٹرویو میں اپنی صحت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ وہ ایک شدید ہارٹ اٹیک کے بعد بھی زندہ ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’زندگی میں کئی ایسے موڑ آتے ہیں جب ہمیں کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرحلہ تھا جس سے وہ گزر گئیں اور یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ وہ زندہ ہیں۔‘

View this post on Instagram

A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)


سشمیتا سین نے کہا کہ وہ اب اپنی صحت سے خوفزدہ نہیں ہیں بلکہ پہلے سے زیادہ محتاط ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے سے انہوں نے یہ سبق سیکھا ہے کہ جب زندگی آپ کو جینے کا ایک اور موقع فراہم کرتی ہے تو آپ کو اس کا احترام کرنا چاہیے۔
یاد رہے کہ رواں سال کے اوائل میں سشمیتا سین کو اچانک دل کا شدید دورہ پڑا تھا ان کے دل کی ایک شریان 95 فیصد تک بند تھی اداکارہ کی فوری انجوپلاسٹی بھی کی گئی تھی۔