نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہے نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی۔وزیراعظم شہباز شریف نے منرل سمٹ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگوں کی کرپشن کو نظر انداز کیا گیا۔ نیب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی رہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرہ تقسیم ہوچکا ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں زہر گھول دیا گیا ہے۔ کیا اس صورتحال میں ملک کی ترقی کے لیے کام کیا جاسکتا ہے اس کا جواب نہیں ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ تھر کول دنیا کے بڑے کوئلے کے منصوبوں میں سے ایک ہے۔ریکوڈک کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں خاص اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ 75 سال میں ہم نے اپنی قیمتی دولت پر توجہ نہیں دی۔ کیا ہم کسی کارٹیل یا سیاسی وجوہات کی بنا پر تذبذب کا شکار تھے ۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہے۔ باتیں بہت ہوگئیں اب ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنگ اب کوئی آُپشن نہیں رہ گئی ہے۔ پاکستان جوہری طاقت ہے تاہم یہ طاقت کسی کے خلاف استعمال کے لیے نہیں۔ ہمارے پڑوسیوں کو سمجھنا چاہیے کہ امن کے ساتھ رہا جائے اور مسائل کے حل کے لیے بامقصد مذاکرات کیے جانے چاہئیں۔ غربت کے خلاف اور عوام کے مفاد کے لیے کام کرنا چاہیے۔

Recent Posts

کراچی: قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی ناصر اللہ دم توڑ گئے

گزشتہ دنوں میرپور ماتھیلو کے مقامی صحافی پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی تھی…

36 mins ago

بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کل سے صوبے میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کل سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے، ٹرانسپورٹرز اتحاد کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ٹرانسپورٹرز…

45 mins ago

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، پنجاب سے آنیوالا مرغی کا 600 کلو مضر صحت گوشت پکڑا گیا

قمر زمان کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر کچلاک کے ساتھ کارروائی…

58 mins ago

استعال شدہ کاروں کی درآمد پر پابندی کا مطالبہ کیوں؟ انڈس موٹر کمپنی کا انکشاف

حکومت کو استعمال شدہ کاروں کی درآمدات کو روکنے کے لیے اقدامات کی تجویز دی…

1 hour ago