واٹس ایپ میں ویڈیو فیچرز بھیجنے کا فیچر متعارف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ایسے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اس سے قبل اس پلیٹ فارم پر موجود نہیں تھا، اب صارفین ویڈیو فیچرز بھیج سکیں گے .
میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے، واٹس ایپ میں اب انسٹنٹ ویڈیو میسج بھیجنے کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے .


واٹس کی ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ وائس میسجز سہولت سے صارفین کو فوری آڈیو پیغامات بھیجنے کی سہولت حاصل ہوئی تھی جسے بہت پذیرائی ملی، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اب انسٹنٹ ویڈیو میسجز کا فیچر پیش کیا جا رہا ہے .
صارفین 60 سیکنڈ کی مختصر ویڈیو ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے، اس فیچرز کو متعارف کرانے کا آغازگزشتہ روز سے ہو چکا ہے، آنے والے ہفتوں میں تمام صارفین اس سے مستفید ہو سکیں گے .

. .

متعلقہ خبریں