تحریک انصاف بلوچستان وومن ونگ کی صوبائی کابینہ کیلئے نئے رہنماﺅں کا انتخاب کرلیا گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف بلوچستان کے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کلثوم کاکڑ پانیزئی کو تحریک انصاف بلوچستان کی وومن ونگ کی صوبائی صدر، مہوش جنجوعہ کو صوبائی سینئر نائب صدر، نیازمین درانی کو صوبائی نائب صدر اور فرزانہ خلجی کو صوبائی جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں . اس سے پہلے بھی ان سینئر رہنماﺅں نے سخت ترین مشکل حالات، وسائل کی کمی، قبائلی روایات کے باوجود چیئرمین عمران خان کے وژن اور پارٹی منشور کیلئے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ قابل فخر و قابل تحسین ہے، ان کی جدوجہد، نظریے، سیاسی مبارزے کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو اہم عہدوں پر فائز کیا ہے، امید ظاہر کی جاتی ہے کہ بطور صوبائی صدر، صوبائی سینئر نائب صدر، صوبائی نائب صدر و صوبائی جنرل سیکرٹری اپنی صلاحیتوں، وسیع سیاسی و علمی تجربے، فکر و فہم اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چیئرمین عمران خان کے نظریے کے لیے عوام میں شعور و آگاہی، بیداری اور تحریک انصاف بلوچستان کی ترقی و کامرانی کے لئے نمایاں خدمات سرانجام دے کر مثالی کردار ادا کریں گے بالخصوص تحریک انصاف کے نظریاتی کارکنان کی حقیقی آواز بن ابھرے گے .

. .

متعلقہ خبریں