ڈالر مزید مہنگا، انٹربینک میں 288، اوپن مارکیٹ میں 296 روپے کا ہوگیا


کراچی(قدرت روزنامہ) ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر تقریباً 288 اور اوپن مارکیٹ میں 296 روپے تک جا پہنچا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دن کا آغاز ہوتے ہی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 42 پیسے کی کمی سے 287 روپے کی سطح پر آ گئی تھی ، تاہم مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور دوپہر تک انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 56 پیسے اضافے سے 287.98 پیسے کی سطح تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اُڑان جاری ہے، جس کے مطابق ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا، جس سے ڈالر 296 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں یک دم تین روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس سے ڈالر 295 روپے کی سطح پر آ گیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے رجحان کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا اور 114 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 48271 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں دن میں ایک موقع پر پی ایس ایکس میں 501 پوائنٹس کی مندی بھی دیکھی گئی، تاہم مزید اتار چڑھاؤ کے بعد دوپہر تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 431پوائنٹس کی مندی کے ساتھ کے ایس ای 100انڈیکس گھٹ کر 47954پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

Recent Posts

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

27 mins ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

59 mins ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

1 hour ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

1 hour ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

2 hours ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

2 hours ago