امریکا میں 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی؛ ہلاکتیں 89 ہوگئیں


واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی ریاست ہُوائی کے ماوئی جنگلات میں لگنے والی آگ پر 5 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 89 تک جا پہنچی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ہُوائی کی کاؤنٹی ماوئی کے جنگلات میں لگنے والی آگ ملک کی 100 سالہ تاریخ کی بدترین تباہی والی آگ ثابت ہوئی ہے۔
آتشدزگی کے پہلے روز 6 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ دوسرے روز مزید 30 افراد کی ہلاکت سے تعداد 36 ہوگئی تھی اور یہ تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے بڑھتے 89 ہوگئی۔

آج تیسرے روز 19 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 55 ہوگئی۔ دھوئیں کے باعث درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تیز ہوا نے آگ کے پھیلاؤ میں مرکزی کردار ادا کیا۔ آگ قریبی قصبے لہینا تک پہنچ گئی جس نے کئی رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قصبے کو خالی کرالیا گیا۔

سیاحوں اور رہائشیوں کو جنگل کے قریب جانے سے روکا جا رہا ہے اور ایک ہزار سے زائد افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے کا مشن انجام دے رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کی بنیادی وجہ موسمیاتی تبدیلیاں ہیں۔ ماحول دوست طرز زندگی کو اپنا کر اور زہریلے مادوں کے کم سے کم استعمال سے ہم اپنی زمین کو ان ناگہانی آفات سے بچاسکتے ہیں۔

Recent Posts

بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ شروع ہونے سے پہلے اہم اعزاز حاصل کرلیا

ڈبلن (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ کے خلاف میچ…

1 hour ago

گورنر وزیراعلیٰ کے ساتھ مل کر وفاق سے بجلی کے بقایاجات لیں، بیرسٹر سیف

پشاور (قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ گورنر فیصل…

2 hours ago

میرےاستعفے کے فیصلے کا شیر افضل مروت سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پاکستان تحریک انصاف اعظم سواتی نے پارٹی کی کمیٹیوں سے اپنے…

2 hours ago

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا

لاہورـ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹی پلس…

2 hours ago

خیبرپختونخوا اسمبلی :عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے قرارداد منظور

پشاور (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول…

3 hours ago

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

3 hours ago