بشریٰ بی بی کی ڈائری سےثابت ہوا پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونے کے زیر اثر تھی: حافظ حمد اللہ


ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی تقرری پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم وہی اچھاجو ایک بیگ میں آئےاور وہی بیگ لےکرجائے۔
ایک سوال کے جواب میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا جوبشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے، ویسے واقعات رونما بھی ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت اُس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں، ڈائری سےثابت ہوا چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت جادو ٹونےکے زیر اثر تھی۔
حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا 9 مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے، ان کی حکومت میں مخالفین پر بےبنیاد مقدمات درج کیےگئے۔ترجمان پی ڈی ایم کا کہنا تھا القادر ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کس نے دیے؟حقیقت سب کے سامنےآنی چاہیے۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو یوم آزادی پر حلف اٹھائیں گے۔گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی سمری پر صدر مملکت نے بھی دستخط کردیے ہیں۔
دو سری جانب عمران خان کی گرفتاری پرحافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری مکافات عمل ہے،ا لقادرٹرسٹ کی زمین،190 ملین پاونڈ کس نےدیے؟حقیقت سامنےآنی چاہیے۔