گلگت، نیشنل بینک نادہندگان جاویدحسین،محمد باقرسے 4کروڑروپے کی ریکوری

گلگت(قدرت روزنامہ)جج گلگت بلتستان بینکنگ کورٹ چیف کورٹ کے جسٹس علی بیگ کے حکم پر نیشنل بینک کے ناہندگان جاوید حسین اور محمد باقر سے تقریباً 4 کروڑ کی ریکوری کردیا گیا۔ نیشنل بینک کی جانب سے جاری سپیشل سٹیلمنٹ پیکج 2016 کا وقت 2019 میں ختم ہونے پر جاوید حسین اور محمد باقر نے بنکنک کورٹ چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی عدالت میں پیکج کو توسیع کرنے کی پٹیشن دائر کردی تھی
جس کو عدالت نے کل قرض رقم کی 25 فیصد کو یکمشت ادائیگی کی شرط پر منظور کیاگیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاوید حسین سے 2 کروڑ 75 لاکھ جبکہ محمد باقر سے 1کروڑ 25لاکھ روپے کی نیشنل بنک کو ادائیگی ہوگئی جبکہ بقایہ رقم کی ادائیگی کے لئے بنکنک کورٹ چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے 3 سالوں میں 6اقساط میں ادائیگی کا حکم دیدیا ہے اور دونوں جی بی اے 4 نگر 2سے ضمنی انتخابات کے امیدوار ہیں اگر مقررہ وقت میں قسط کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں نااہل تصور کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے نیشنل بنک کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد قاسم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے۔

Recent Posts

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

1 min ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

15 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

6 hours ago

محسن نقوی کا تعلق جس قبیلے سے ہے وہ ہمارے ہاتھ مضبوط کرتا ہے، رانا ثناءاللّٰہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے…

6 hours ago

مولانا فضل الرحمان کا کیپٹن (ر) صفدر کے خطاب پر طنز، کیا کہا ؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف…

6 hours ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم…

6 hours ago