گلگت، نیشنل بینک نادہندگان جاویدحسین،محمد باقرسے 4کروڑروپے کی ریکوری

گلگت(قدرت روزنامہ)جج گلگت بلتستان بینکنگ کورٹ چیف کورٹ کے جسٹس علی بیگ کے حکم پر نیشنل بینک کے ناہندگان جاوید حسین اور محمد باقر سے تقریباً 4 کروڑ کی ریکوری کردیا گیا . نیشنل بینک کی جانب سے جاری سپیشل سٹیلمنٹ پیکج 2016 کا وقت 2019 میں ختم ہونے پر جاوید حسین اور محمد باقر نے بنکنک کورٹ چیف کورٹ جسٹس علی بیگ کی عدالت میں پیکج کو توسیع کرنے کی پٹیشن دائر کردی تھی جس کو عدالت نے کل قرض رقم کی 25 فیصد کو یکمشت ادائیگی کی شرط پر منظور کیاگیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے جاوید حسین سے 2 کروڑ 75 لاکھ جبکہ محمد باقر سے 1کروڑ 25لاکھ روپے کی نیشنل بنک کو ادائیگی ہوگئی جبکہ بقایہ رقم کی ادائیگی کے لئے بنکنک کورٹ چیف کورٹ جسٹس علی بیگ نے 3 سالوں میں 6اقساط میں ادائیگی کا حکم دیدیا ہے اور دونوں جی بی اے 4 نگر 2سے ضمنی انتخابات کے امیدوار ہیں اگر مقررہ وقت میں قسط کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں نااہل تصور کرنے کا بھی حکم دیدیا ہے نیشنل بنک کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد قاسم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں