ملزمان کو مقدمہ نمبر 96/22 میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بار بار بلوایا گیا . پولیس کے مطابق طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ملزمان کے گھروں، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے، عدالت سے احکامات لیکر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا . مجموعی طور پر 282 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) سانحہ نو مئی اور جناح ہاؤس حملے کے مرکزی مقدمے میں سابق صوبائی وزیر سمیت پی ٹی آئی کے 22 اہم رہنماء اشتہاری قرار دے دیے گئے .
میاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر بھی اشتہاری قرار دے دیے گئے .
متعلقہ خبریں