ایف آئی اے نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وائٹ کالر میگا کرپشن اسکینڈل میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 4 بڑے اسکینڈلز کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ایف آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ڈالر کے انٹربینک ریٹ سے زائد پر ایل سیز کھولنے پر بینکوں کے خلاف انکوائری شروع کردی گئی۔ 8 بینکوں نے 65 ارب روپے سے زائد صرف ڈالر ریٹ میں کمائے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹروے کیلئے زمین کی خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔ زمین کی خریداری میں 32 ارب روپے کی خرد برد پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ سال سیلاب متاثرین کو دی گئی امداد میں بھی کرپشن الزامات پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔ سانگھڑ اور دادو میں 103 افراد کو 31 ہزار ٹینٹ، راشن اور امدادی سامان دینے کے معاملے پر انکوائری کی گئی ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مفت آٹا اسکیم میں 18 لاکھ بیگز کی مبینہ خرد برد اور خراب آٹے کی تقسیم پر بھی انکوائری کا آغاز کیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے تمام زونز کو چاروں کیسز میں تحقیقات کرکے ہیڈ آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی کبھی ہتک عزت بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی،علی حیدر گیلانی

لاہور (قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی سے ہتک عزت بل 2024ء منظور ہونے کے معاملے پر…

11 mins ago

بلوچستان میں طالبعلموں کیلیے قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے مسلمان طالب علموں کیلیے سکولوں میں قرآن مجید کی تعلیم…

16 mins ago

نان فائلرز کی ہزاروں سمیں بند، مزید کتنی ہونگی؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیوں نے نان فائلرز…

28 mins ago

وزیراعظم کی ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات ،صدر رئیسی اور رفقا کے انتقال پر تعزیت

تہران (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام…

41 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا نوٹیفکیشن مسترد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عدالتی رپورٹنگ کے حوالے سے صحافتی تنظیموں نے پیمرا کی جانب سے…

45 mins ago

شاہ رخ خان بھی ہیٹ سٹروک کا شکار ہوگئے

احمد آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے کنگ خان سخت گرمی کا شکار ہو گئے ۔…

49 mins ago