شاہ رخ خان کی ٹرولنگ، مداح دفاع کے لیے میدان میں آگئے


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار کو نئی فلم ’جوان‘ کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے۔سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے فینز اور مخالفین آمنے سامنے آگئے جس کی وجہ شاہ رخ خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ سامنے آنے والی ویڈیو ہے۔
وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کسی تفریحی مقام پر سمندر کنارے سوئمنگ پول میں اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ تیراکی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں سہانا خان تیراکی کے مختصر لباس میں ہیں جس پر شاہ رخ خان کو تنقید کا سامنا ہے۔شاہ رخ خان کو ایک سوشل میڈیا نے بیٹی کے لباس کے حوالے سے شرم دلائی تو ان کے مداح دفاع کے لیے میدان میں آگئے۔
ایک مداح نے کہا کہ اپنے بچوں کے ساتھ تفریح کرنا کیا جرم ہے۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تنقید کرنے والوں سے پوچھا کہ بغیر اجازت کسی کی ویڈیو بنانا کیا اخلاقی کام ہے؟ شاہ رخ خان سے تیراکی کی ویڈیو بنانے کی اجازت لی گئی تھی۔
ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنے بچوں آریان اور سہانا خان کو سوئمنگ پول میں بلا رہے ہیں اور اس دوران اپنے چھوٹے بیٹے کی تصاویر کھینچتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے فینز کی جانب سے شدید تنقید کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے صارف نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی۔