کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر 74 پیسے مہنگا ہو کر 299 روپے 75 پیسے کا ہوگیا . دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے .
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت کل 311 روپے تھی جبکہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 299 روپے ایک پیسے تھا .