پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے تیزی سے بڑھتی مہنگائی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا ہے، عمران خان کے پہلے تین سال مہنگائی مافیا اور دوستوں کو شیلٹر فراہم کرنے میں گزرے، چینی، گھی، آٹا، دالیں خوردنی اشیا کی قیمتوں نے نئے ریکارڈ قائم کیے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹماٹر نے چار اور مرغی نے پانچ سنچریاں مکمل کی،اس کا کریڈٹ بھی منگترل خان اور سائیں بزدار کو جاتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان والوں

نے مرغی کا گوشت تو دور غریب کیلئے دال روٹی بھی نایاب کردی گئی ہے،سرخ مرچ میں کونسا زعفران ڈل رہا ہے جو 1000روپے کلو فروخت ہورہی ہے؟۔عمران خان کے پاکستان میں غریب کیلئے خودکشی سستی اور بچوں کا پیٹ پالنا مہنگا ہو گیا ہے۔تبدیلی کے 1100سو دن 11ہزار سے زائد غریبوں کی جانیں لے چکے ہیں۔پاکستان نے مہنگائی کی شرح میں اضافے میں پورے جنوبی ایشیاکو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔جس جعلی کپتان کو 11سو دنوں میں بہتر معاشی ٹیم نہیں مل سکی، وہ ملک کیلئے بہتر فیصلے کیسے کرسکتا ہے۔عمران خان کو اگر قوم کی اتنی فکر ہے توا ستعفیٰ دے کر قوم پر احسان کریں۔پاکستانی قوم مانگے تانگے کی جماعت کا مزید بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔

Recent Posts

25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی قائم کردہ انکوائری کمیٹی نے ٹیکس کے لیے…

1 min ago

عارف علوی انسداد دہشتگردی عدالت پہنچ گئے، شاہ محمود، یاسمین راشد سے ملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق صدر عارف علوی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی،…

12 mins ago

لاہور؛ گاڑیوں کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر لوٹنے والا ڈاکو گرفتار

لاہور(قدرت روزنامہ) سیف سٹی نے حادثے کا رنگ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے ڈاکو کی…

27 mins ago

حکومت نے صارفین کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی

لاہور(قدرت روزنامہ)بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول…

27 mins ago

پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا کسی سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ میں شامل

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی خواجہ سراکو سیاسی جماعت کی مرکزی کابینہ…

30 mins ago

10 اور 11 مئی کو جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان…

35 mins ago