آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹ مشین کے ذریعے ہوں گے یا نہیں؟ ہائی کورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم )کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست کا محفوظ فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ انتخابات کرانے کیخلاف درخواست نمٹا دی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہاہے کہ انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال کوئی خلائی یا اجنبی کام نہیں،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نظام دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج ہے۔ عدالت نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ

مشین کا ابتدائی سطح پر استعمال، پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کی تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے ،ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کیلئے پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہاگیاہے کہ درخواست گزار کے تحفظات قبل ازوقت اور خدشات پر مبنی ہیں ،عدالت کو کوئی شک نہیں ،پارلیمنٹ قانون سازی کرتے ہوئے خدشات کا جائزہ لے گی ،ای وی ایم پر پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرے گی وہ عوام کے مفاد میں ہوگا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے کہاکہ منصفانہ اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے،انتخابات کو دھاندلی سے محفوظ بنانا بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

Recent Posts

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

9 mins ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

11 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

15 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

20 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

25 mins ago

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ پاک…

31 mins ago