پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے پر حملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار
پشاور(قدرت روزنامہ) سی ٹی ڈی خیبرپختو نخوا نے اہم کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے لیاقت علی پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد اسد اللہ کے ساتھ 2 سہولت کار بھی گرفتار کر لیے گئے جن سے مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 6 اگست کو ایم پی اے لیاقت علی کو لوئر دیر میں نشانہ بنایا گیا تھا۔