گول روٹی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی پاکستانی لڑکی امینہ ریاض کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

کراچی(قدرت روزنامہ) کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی لڑکی کی روٹی بناتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس خوبرو لڑکی کی مسکراہٹ نے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اس کا ایک دیہاتی لڑکی کی طرح روٹی پکانے کا انداز لوگوں کو بہت پسند آیا۔ یہ لڑکی کون ہے اور کہاں رہتی ہے؟ انڈیا ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں ان سوالوں کے جوابات دے دئیے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق اس لڑکی کا نام امینہ ریاض ہے اور اس کی عمر محض 15سال ہے۔

وہ ایک خانہ بدوش فیملی سے تعلق رکھتی ہے، جو کراچی کے مضافات میں مقیم ہے۔ امینہ ریاض نے اپنی یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی تھی بلکہ اسی علاقے کے ایک نوعمر لڑکے نے اس کی ویڈیو بنا کر آن لائن پوسٹ کی تھی جو پوری دنیا میں وائرل رہی۔ اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی بڑی تعداد میں صحافیوں نے امینہ ریاض کے گھر جانا شروع کر دیا لیکن امینہ اور اس کی فیملی نے کیمرے پر بات کرنے سے انکار کر دیا۔ انسٹاگرام پر ایک اکاﺅنٹ (ekiya5)موجود ہے جس پر امینہ ریاض کی روٹی بنانے، سبزی کاٹنے، سالن پکانے اور دیگر گھریلو کام کاج کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں۔ اس اکاﺅنٹ کو 3لاکھ لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

Recent Posts

اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تین…

1 min ago

پی سی بی نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے کوچنگ سٹاف کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈنے آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے کوچنگ سٹاف…

3 mins ago

’’ میں اکیلی ہی کافی ہوں کیونکہ ۔۔‘‘ ثانیہ مرزا نے دبنگ پیغام جاری کر دیا

حیدرآباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس سٹار اور شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا…

6 mins ago

لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرل لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ…

11 mins ago

ایف بی آر کا وصولیوں کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر ) نے مختلف عدالتوں میں زیر التوا…

16 mins ago

نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹی20ورلڈکپ سے قبل نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ پاک…

22 mins ago