شرح سود بڑھانے سے متعلق مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبریں بےبنیاد قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کے لیے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی قیاس آرائیاں غلط قرار دے دی . ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں .

مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا . صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے . ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023ء ہے، جس کے دوران وہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی . . .

متعلقہ خبریں