نگراں حکومت نے عوام کے کڑاکے نکال دیے، چوہدری سرور
لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ق) کے چیف آرگنائزر اور سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے عوام کے کڑا کے نکال دیے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان کی اشرافیہ کو لوٹ مار سے فرصت ہی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے آتے ہی عوام کے کڑا کے نکال دیے ہیں، عوام دہائی دے رہے ہیں سیاست سیاست مت کھیلو، ہمیں جینے دو۔ چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں حکومتیں مشکل حالات میں بھی عوام کو ریلیف دیتی ہیں۔