الیکشن موخر ہونے پر احتجاج کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ بھی کھڑے ہو سکتے ہیں ، عطاء تارڑ


لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن موخر ہوئے تو احتجاج کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ بھی کھڑے ہو سکتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں عطا تارڑ نے کہا کہ یقین ہے الیکشن آئندہ سال فروری تک ہو جائیں گے جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر انتخابات مذکورہ مدت سے بھی آگے بڑھے تو ن لیگ کیا کرے گی جس پر انہوں نے کہا کہ انتخابات موخر ہوئے تو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک ٹرک پر ہوں گی۔
ممکنہ احتجاج میں چیئرمین تحریک انصاف کی شمولیت سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریک میں چیئرمین پی ٹی آئی بھی ہمارے ساتھ ہو سکتے ہیں۔