اسرائیل نے بحرین میں سفارت خانہ کھول لیا


مناما(قدرت روزنامہ)عرب ممالک کے ساتھ سفارتی اور تجارتی معاہدوں کے بعد ایک پیشرفت میں اسرائیل نے بحرین میں اپنا سفارت خانہ کھول لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرخارجہ ایلی کوہن سرکاری دورے پر بحرین پہنچے اور اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بحرین کے ولی عہد بھی موجود تھے۔
سفارت خانے کے افتتاح سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ نے بحرین میں اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور تجارت کے فروغ سلسلے میں بات چیت کی۔اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے بحرین کے ولی عہد ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں اسرائیل سے بحرین براہ راست پروازوں سمیت اہم امور پر لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان تعلقات کی بحالی کا معاہدہ 2020 میں ہوا تھا جس کے بعد بتدریج دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سفارتی تعلقات بحال ہونا شروع ہوئے۔
علاقہ ازیں 2020 میں ہی امریکی ثالثی میں ایک معاہدے تحت متحدہ عرب امارات، سوڈان اور مراکش بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں۔ اسرائیل میں متحدہ عرب امارات 2021 میں ہی سفارت خانہ کھول چکا ہے۔
اسی معاہدے کے تحت جسے معاہدۂ ابراہیمی کہا جاتا ہے، امریکا اب اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بھی کام کر رہا ہے لیکن سعودی عرب نے اسے فلسطین کے دو ریاستی حل سے مشروط کیا ہے۔

Recent Posts

لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا ایسا راستہ نکالا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر شکایت کی جس پر انہیں دوٹوک…

1 min ago

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن میں مجموعی طور پر 23 دہشت…

9 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی ریلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی…

19 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای‘سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای ‘ سیکرٹری خزانہ ‘…

35 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا کے…

46 mins ago

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال، سندھ اسمبلی کا قانون سازی کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف…

1 hour ago