کریک ڈاؤن کے دوران 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی گئی، پاور ڈویژن
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی مختلف تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی جانب سے بجلی چوری روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔پاور ڈویژن کے مطابق اب تک 80 لاکھ یونٹ کی بجلی چوری پکڑی جاچکی ہے جب کہ 194 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 35.2 کروڑ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ (لیسکو) اور ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) دیگر ڈسکوز سے بہتر کام کر رہی ہیں۔
لیسکو میں بجلی چوری کے 1159 کیسز سامنے آئے۔ میپکو میں بجلی چوری کے 1317 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سرکاری ڈسکوز پولیس کے ہمراہ کاروائی عمل میں لا رہی ہیں۔ زیادہ چوری والے علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کاروائی کی جا رہی ہے۔