20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے، کارکن اس پر دھیان نہ دھریں۔ شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ن لیگ ایک جمہوری جماعت ہے۔ کسی کے اندر جو بھی اختلاف ہوں اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ وہ اٹھ کر قیادت پر سوال اٹھائے گا۔ جب قیادت کی بات آتی ہے تو سب نواز شریف اور شہباز شریف پر اکھٹے ہیں۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے آج ہونے
والے اہم اجلاس میں پارٹی صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز پھر شریک نہ ہوئے۔لاہور میں مسلم لیگ نون بہاولپور ڈویژن کے اجلاس میں مریم نواز، خرم دستگیر اور رانا ثنا اللہ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

WhatsApp
Get Alert