پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکیہ کے کورٹ آف کیسیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب ہوئی، دونوں ممالک کی اعلیٰ عدالتوں کے درمیان ادارہ جاتی مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان اور صدر ترکیہ کورٹ آف کیسیشن نے یادداشت پردستخط کیے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان اورترکیے کےتعلقات وقت کےساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک ترکیہ عدالتی تعاون دونوں برادرممالک کوقریب لائے گا، معاہدہ عدالتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان نےعدالتی نظام میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای کورٹس سے انصاف تک رسائی آسان ہوگی، معاہدہ دونوں ممالک کے عدالتی نظام کو جدید بنائے گا۔
ترکیہ کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے کہا کہ پاکستان کےساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کےساتھ تعلقات باہمی اعتماداورمشترکہ اقدار پراستوارہیں۔
عمر کرکیز نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراہمی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام مؤثر اور شفاف بنانا ضروری ہے۔
