جان اچکزئی کی عرب امارات کے ڈپٹی سفیر سے اہم ملاقات ‘ دورہ بلوچستان کی دعوت
اسلام آباد (قدرت نیوز ) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کی متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی سفیر راشد ال علی سے ملاقات ‘متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ‘نگران وزیر او ڈپٹی سفیر کے درمیان ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
جان اچکزئی کی یو اے ای کے ڈپٹی ایمبیسڈر کو بلوچستان حکومت کی جانب سے کوئٹہ کے دورے کی دعوت ‘یو اے ای کے ڈپٹی ایمبیسیڈر نے کوئٹہ کے دورے کی دعوت قبول کر لی