21اکتوبرکو عوام پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ 21 اکتوبر کو عوام نواز شریف کا تاریخی استقبال کرکے پانامہ اور اقامہ کے ڈرامہ سازوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) پنجاب کا گرینڈ مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔نواز شریف کے اجلاس میں شرکت پر شرکاء نے کھڑے ہو کر اور بھرپور تالیوں سے اپنے قائد کا استقبال کیا ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز ، سیکریٹری جنرل احسن اقبال، پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ ، پنجاب سے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز،پنجاب کے پی پی سطح کے تمام ڈویژنز اور اضلاع کے عہدیدار بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

مریم نواز کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ قائد نواز شریف کے استقبال کے لئے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ‘سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر’ قائم کر دیا گیا۔ پی پی، وارڈ، ڈویژن، ضلع اور تحصیل کی سطح پر تیاریوں اور تنظیمی اشتراک عمل کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ’سینٹرل فسیلی ٹیشن کنٹرول سینٹر’ قائد نواز شریف کے استقبال کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرے گا۔

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہبازشریف کاکہنا تھاکہ نوازشریف نے زخم کھا کر بھی پاکستان کے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔نوازشریف نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، آج اسے بھکاری ملک بنادیا گیا جو باعث شرم ہے۔نوازشریف کو وزیراعظم بناکر عوام اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔نوازشریف کے وزیراعظم بننے کا مطلب مہنگائی کے عذاب کم کرنا ہے۔قائد نوازشریف کا استقبال کریں گے، ترقی اور خوش حالی کا استقبال کریں گے۔کسان ، محنت کش، دیہاڑی دار، طالب علم، استادسب نوازشریف کی راہ دیکھ رہے ہیں
حمزہ شہبازکامزید کہنا تھاکہ قوم کو سوال پوچھنا چاہیے کہ نوازشریف کے دور کے بعد مہنگائی کیوں ہوئی؟ نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا تھا، پھر کس نے عوام کو تکلیف دی ؟

سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کاکہنا تھا کہ نوازشریف کی سیاست پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔نوازشریف کے خلاف سازش اصل میں عوام اور پاکستان کے خلاف سازش ہوتی ہے۔جب پاکستان ترقی کرتا ہے، اسے گرایا جاتا ہے۔پاکستان کی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہوگئی۔نوازشریف حکومت ختم نہ ہوتی تو مہنگائی ختم ہوچکی ہوتی۔جمہوریت ناکام نہیں ہوئی، جمہوریت کو ناکام بنایا گیا۔سازش نہ ہوتی تو آج پاکستان بھیک مانگنے پر مجبور نہ ہوتا۔پاکستان لوٹنے والے صداقت اور امانت کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے۔

سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نواز شریف کی قیادت میں 2013 سے 2018 پاکستان کی تیز ترین ترقی کا دور تھا۔پاکستان کی ترقی کے عمل کو ایک سازش کے تحت روکا گیا۔نواز شریف ہی نہیں، پاکستان کی ترقی، سی پیک اور پاکستان کے دوست ممالک کے خلاف بھی سازش ہوئی۔عوام کا مضبوط مینڈیٹ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازش کے اثرات ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔

Recent Posts

کسی نمبر پر بھی بھیجیں کھیلنے کے لیےتیار رہتا ہوں، اعظم خان

لاہور ( قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ کسی نمبر پر…

36 mins ago

حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا چاہتی ہے

لاہور (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت…

42 mins ago

فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ…

54 mins ago

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

1 hour ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

1 hour ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

1 hour ago