راکھی ساونت کا نیا ڈرامہ، صارفین پریشان


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت اور ان کے سابق شوہر عادل خان درانی کے آئےدن نت نئے تنازعات سے اب ان کے صارفین بھی پریشان ہوگئے اور ان ڈراموں کو بند کرنے کا کہہ دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کرنے والی راکھی ساونت عرف فاطمہ نے عادل خان درانی کے میسجز کے اسکرین شاٹ شیئر کئے۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے نکاح نامے کی کاپی اور نکاح کی ویڈیوز بھی ایک بار پھر شیئر کیں تو سوشل میڈیا صارفین ان دونوں کے آئے دن کے ڈراموں سے پریشان ہوگئے اور کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بند کرنے کا کہہ دیا جبکہ ایک صارف نے سوال اُٹھایا کہ ہر چیز سوشل میڈیا پر ثابت کرنی کیوں ضروری ہے؟

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)


راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کئے گئے سابقہ شوہر کے پیغامات کے اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ عادل خان درانی ریئلٹی شو بگ باس میں انٹری اور ساتھ گانے میں پرفارم کرنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ان اسکرین شاٹ کے ساتھ راکھی ساونت نے کیپشن میں لکھا کہ میں جانتی تھی، عادل خان نے صرف شہرت کے لئے یہ سب کیا، تاکہ اسے بگ باس میں انٹری مل جائے، اس سے مشہور ہونے کے لئے مجھے استعمال کیا، میں اسلامی قوانین کی پیروی کر رہی ہوں اور اس نے مجھے دھوکا دے دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے نکاح اور اسلام قبول کرنے کی ویڈیوز بھی دوبارہ شیئر کیں۔

راکھی کی مختلف پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ یہ سب بند کرو، اپنے روز مرہ کے ڈرامے میں اسلام کو بیچ میں مت لاؤ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ کیوں ضروری ہے؟ عوام کے سامنے اپنے آپ کو درست ثابت کرنا اتنا اہم کیوں ہے۔ آپ کو صرف خدا کے سامنے جواب دہ ہونا ہے لیکن آپ دنیا کے سامنے سب کچھ بتانے کو ضروری سمجھتی ہیں، کیونکہ آپ ڈرامہ کر رہی ہیں۔