تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے، پرویز الہی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے کہا ہے کہ جیسے حالات چل رہے ہیں ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں کیوں کہ الیکشن نہ ہو نے سے نظام رکا ہوا ہے میں الیکشن سے قبل باہر آجاؤں گا یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے تاہم جو حالات چل رہے ہیں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔
تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔صحافی نے سوال کیا کہ بلاول کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور پرویز الہی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا تو پرویز الہی نے کہا کہ بلاول کو اپنی سالگرہ منانے دیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے نواز شریف کے آنے کی تاریخ بدل رہی ہے اس پر انہوں ںے کہا کہ نواز شریف خود بھی بدل گیا ہے