بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے . چیئرمین نیپرا کی سربراہی میں نیپرا اتھارٹی بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت کرے گی .

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی .
گزشتہ ماہ 15 ارب 47 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 131 ارب 11 کروڑ روپے رہی . سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے پیدا کی گئی . فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 33 روپے 32 پیسے فی یونٹ رہی .
ایل این جی سے 23 روپے 71 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی اور ایران سے 25 روپے 9 پیسے فی یونٹ پر بجلی درآمد کی گئی . لائن لاسز کی نظر 24 پیسے فی یونٹ بجلی ہوئی .

. .

متعلقہ خبریں