پنجاب، مزید 177 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق


لاہور (قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں . محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 5 ہزار 326 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے لاہور میں 2 ہزار78 کیسز سامنے آئے .


سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 126 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں . سیکریٹری صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 52 مریض زیرِ علاج ہیں .

. .

متعلقہ خبریں