پولیس افسر، ڈاکٹر کا قتل: رئیس مما کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے پولیس افسر اور ڈاکٹر کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم رئیس مما کی اپیل پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر سزا کے خلاف فیصلہ محفوظ کر لیا۔عدالت نے کہا کہ سزا کے خلاف ملزم کی اپیل پر فیصلہ کچھ دن میں سنایا جائے گا۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے ایس پی شاہ محمد اور ڈاکٹر دلشاد کو قتل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رئیس مما، آصف لمبا اور اعجاز قادری پر 2013ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم رئیس مما ایم کیو ایم کا سابق سیکٹر انچارج ہے۔واضح رہے کہ اے ٹی سی نے جرم ثابت ہونے پر رئیس مما کو عمر قید کی سزا سنائی تھی جبکہ عدم ثبوت پر آصف لمبا اور اعجاز قادری کو بری کر دیا تھا۔