رازق سنجرانی کی ایم ڈی سینڈیک میٹلز تعیناتی کا معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں لانے کا حکم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ کے بھائی رزاق سنجرانی کی بطور ایم ڈی سینڈیک میٹلز تعیناتی پر وزیراعظم، سیکریٹری پیٹرولیم، اکاؤنٹنٹ جنرل اور چیئرمین ایس ای سی پی کو عدالتی فیصلہ ارسال کرنے کا حکم دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس تعیناتی کو دیکھیں یہ درست ہے یا نہیں؟ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کی بطور ایم ڈی سینڈیک میٹلز تعیناتی کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ الاٹمنٹ کیس میں جسٹس بابر ستار نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے بھائی رازق سنجرانی کی بطور ایم ڈی سینڈیک میٹلز تعیناتی درست ہے یا نہیں ؟ معاملہ پرنسپل سیکرٹری کے ذریعے وزیر اعظم کے نوٹس میں لایا جائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی فیصلے کی کاپی وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو بھیجنے کا حکم دیا اور کہا کہ رجسٹرار آفس فیصلے کی کاپی پرنسپل سیکریٹری کو ارسال کرے۔
عدالت نے سیکریٹری پیٹرولیم، اکاؤنٹنٹ جنرل اور چیئرمین ایس ای سی پی کو بھی فیصلے کی کاپی بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وزیراعظم سمیت دیگر فریقین رزاق سنجرانی کی تعیناتی کو عدالتی آبزرویشن کا اثر لیے بغیر دیکھیں تعیناتی درست ہے یا نہیں؟
عدالت نے کہا کہ 2011ء میں وزیر اعظم نے رازق سنجرانی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کی سمری منظور کی تھی، منظور کردہ سمری بتا رہی ہے کہ تین سال کے لیے یہ تعیناتی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اختیار ہے، ہر تین سال بعد ایس ای سی پی کو کیا دوبارہ تعیناتی کی کمپنی رپورٹ دیتی رہی؟ عدالت کو مطمئن نہ کیا جاسکا۔
عدالت نے کہا کہ تعیناتی سے متعلق وزارت پیٹرولیم اور وکیل درخواست گزار عدالت کو مطمئین کرنے میں ناکام رہے، عدالت کے لیے حیران کن ہے کہ حکومت پبلک سیکٹرز کمپنیز حکومت چلاتی اور ایس ای سی پی کیسے ریگولیٹ کرتی ہے، رازق سنجرانی کی تعیناتی کا معاملہ عدالت کے سامنے نہیں لیکن آئینی عدالت ریکارڈ سامنے آنے پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔
فیصلے میں عدالت نے کہا کہ عدالت چاہے گی تعیناتی کا معاملہ پرنسپل سیکریٹری کے ذریعے وزیر اعظم کے نوٹس میں لایا جائے، ایس ای سی پی پر بھی ہے کہ وہ دیکھے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے قانون کے مطابق ایم ڈی کی تعیناتی کی یا نہیں۔

Recent Posts

عالیشان محل میں رہنے والے عرب شہزادوں کی عام سی قبریں، سوشل میڈیا حیرت میں ڈوب گیا

عرب شہزادے عام طور پر اپنی طرز زندگی کے باعث وائرل ہو جاتے ہیں متحدہ…

5 mins ago

دو مختلف بیل آؤٹ پیکیج پر بات چیت کیلئے آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

عالمی مالیاتی ادارے کی معاون ٹیم کا وفد قرض کےسلسلےمیں پاکستان کی معاشی ٹیم سےبات…

13 mins ago

کیا عمران خان اور اداکارہ ریکھا کی شادی طے ہو گئی تھی؟ دعوے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی میڈیا کی وجہ سے مشکل میں تھے ممبئی(قدرت روزنامہ)بانی…

25 mins ago

وکلاء پر تشدد سوچی سمجھی سازش ہے: سابق صدر لاہور ہائی کورٹ

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ بار کے سابق صدر چوہدری اشتیاق احمد خان کا کہنا…

42 mins ago

ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی۔ نجی ٹی وی…

43 mins ago

شیر افضل مروت کے بھائی کی خیبرپختونخوا کابینہ سے علیٰحدگی پر وزیر صحت کا بیان بھی آگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت خیبرپختونخوا قاسم علی شاہ نے کہا ہے کہ شیر افضل…

45 mins ago