نگراں وزیرِ منصوبہ بندی کی چینی سفیر سے ملاقات


لاہور (قدرت روزنامہ)نگراں وزیرِ منصوبہ بندی سمیع سعید سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں سیکریٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا بھی شریک ہوئے، جس کے دوران پیک کے جاری منصوبوں، توانائی، انفرااسٹرکچر، انڈسٹریل زونز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ایگری کلچرل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید حکومت سی پیک کےجاری منصوبے تیزی سے مکمل کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ وزارت باقاعدگی سے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتی ہے، سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز کا کام تیزی سے جاری ہے۔
نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید نے چین کے سفیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔یاد رہے کہ چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے گزشتہ ماہ اپنا منصب سنبھالا تھا۔اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزارت منصوبہ بندی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی سی پیک کے منصوبوں پر بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، جسےچین قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ بی آر آئی فورم انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
چین کے سفیر نے بی آر آئی فورم 2023ء میں نگراں وزیر منصوبہ بندی سمیع سعید کو دعوت بھی دی۔واضح رہے کہ بی آر آئی فورم 17 اور 18 اکتوبر 2023ء کو بیجنگ میں ہو گا۔

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

42 mins ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

49 mins ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

1 hour ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

1 hour ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

1 hour ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

3 hours ago