عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا


نیو یارک(قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں آج تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 92سینٹ یا ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ سے مستقبل کے سودے 86.74 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔
ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت میں 68سینٹ یا 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔