حلیم عادل کیخلاف پولیس موبائل جلانے کا کیس، پولیس سے ریکارڈ طلب


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف پولیس موبائل جلانے کے کیس کا ریکارڈ 19 اکتوبر کو طلب کر لیا۔
عدالت میں پولیس موبائل جلانے کے کیس میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حلیم عادل نے ٹرائل کورٹ میں چالان جمع ہونے سے پہلے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
پراسیکیوٹر نے بتایا کہ چالان سے پہلے درخواست ضمانت دائر کرنے پر اے ٹی سی نے درخواست مسترد کر دی تھی، اب کیس کاچالان جمع ہو چکا ہے صرف تفتیشی افسر نے پولیس پیپر حاصل کرنے ہیں تو تھوڑی مہلت دی جائے۔
عدالت نے پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر سے 19 اکتوبر کو کیس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ حلیم عادل شیخ کے وکیل ایڈووکیٹ امتیاز شاہ نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا گیا ہے، حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں درج ہے۔

Recent Posts

پیپلزپارٹی نےوفاقی کابینہ میں شمولیت سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیپلزپارٹی نے بجٹ سے قبل اور بعد میں بھی وفاقی کابینہ کا…

1 min ago

سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ اربوں روپے نقصان کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری سے سالانہ 300 ارب سے…

4 mins ago

جماعت اسلامی نے اتحادی حکومت کی سیاست کو ناکام قرار دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان…

18 mins ago

خیبر پختونخوا اسمبلی میں 306 ارب سے زائد کا بجٹ منظوری کیلئے پیش

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 24-2023 کا ضمنی بجٹ منظوری کے لیے پیش…

24 mins ago

سلمان خان کی بہن ارپیتا کی طلاق؟ بہنوئی آیوش شرما بول پڑے

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے اپنی…

3 hours ago

ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حالیہ ہفتے کے دوران 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا…

3 hours ago