ماہرہ خان بھی فلسطین کے حق میں بول پڑیں


کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت رکھنے والی سُپر اسٹار ماہرہ خان بھی فلسطین کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔حماس کے اسرائیل پر حملوں کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کو انتہا کردی ہے، غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 2329 تک پہنچ گئی جبکہ 9 ہزار 700 افراد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔
حماس کے حملوں کے بعد امریکہ اور بھارت اسرائیل کے حمایتی بن کے سامنے آئے ہیں جبکہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے نامور فنکار اور مشہور شخصیات فلسطین کے حق میں اپنی آواز بُلند کرتے نظر آرہے ہیں۔
اسرائیل فلسطین کشیدگی پر ماہرہ خان خاموش تھیں اور مداحوں کی جانب سے یہ شکوہ کیا گیا تھا کہ اداکارہ فلسطین کے حق میں کوئی پیغام جاری نہیں کررہی ہیں۔تاہم، اب ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر مظلوم فلسطینی بچوں کے لیے آواز اُٹھائی ہے۔

ایکس پر ایک صارف نے فلسطینی بچے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کاش بم گرنے پر میں تمہیں اپنے دل میں چھپا سکتا’۔اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ ‘میری بھی یہی خواہش ہے، کاش! میں بھی یہ کرسکتی’۔
واضح رہے کہ فلسطینی حریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل پر تاریخی اور حیران کن حملے کے بعد اسرائیلی افواج کی مشتعل ہوکر ہفتے سے غزہ پر بمباری جاری ہے، اسرائیلی افواج بلاامتیاز رہائشی عمارتوں، خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنارہی ہیں جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

Recent Posts

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے…

3 mins ago

سعودی عرب نے دورا ن حج وہ کام جس پر ایک لاکھ ریال جرمانے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کیلئے گرفتاری…

12 mins ago

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف…

14 mins ago

گرمی کی شدت میں اضافہ، وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات تبدیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) گرمی کی شدی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے باعث وفاقی تعلیمی…

34 mins ago

حکومت نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کیلئے مشاورت…

44 mins ago

زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کی رکنیت مختصر معطلی کے بعد…

46 mins ago