خضدار؛ مسافر بس سے 40لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا، چھالیہ برآمد
خضدار (قدرت روزنامہ)کسٹمز انٹیلی جنس گوادر نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے خضدار میں مسافر بس سے 40 لاکھ روپے مالیت کا اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور چھالیہ برآمد کرلی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق معلومات کی بنیاد پر ایف سی کے اشتراک سے خضدار میں مسافر بسوں کی جانچ پڑتال کی گئی جس مییں اسمگل شدہ انڈین گٹکا کے 280 تھیلے اور 2200کلو چھالیہ برآمد ہوئی۔
ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس معین افضل کے مطابق اسمگل شدہ انڈین گٹکا اور چھالیہ کی مالیت4 ملین روپے ہے، مقدمہ درج کرکے انڈین گٹکا کے 14لاکھ پاؤچز اور چھالیہ ضبط کرلیے گئے۔