اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمۂ موسمیات نے بحیرۂ عرب میں بننے والے سمندری طوفان ’تیج‘ کے لیے آخری الرٹ جاری کر دیا .
محکمۂ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان ’تیج‘ صبح سویرے یمن میں الغیض کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں لینڈ فال کے بعد طوفان کی شدت میں کمی آ گئی ہے .
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ یہاں کم سے کم درجۂ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے .
کراچی کے مضافات میں بارش کا امکان
انہوں نے بتایا ہے کہ کراچی میں شمال مشرق سے بہت کم رفتار میں ہوا چلتی رہے گی اور آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں .
جواد میمن کا مزید کہنا ہے کہ موٹر وے، کاٹھور، گڈاپ اور اطراف میں دوپہر یا شام تک بارش کا امکان ہے .
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی کا 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جہاں ہوا میں نمی کا موجودہ تناسب 69 فیصد ریکارڈ ہوا ہے .
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں مشرق کی سمت سے ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں .