ورلڈکپ: افغانستان کیخلاف نیدرلینڈز کی بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کی ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے، نیدرلینڈز کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں آج نیدرلینڈز اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ دونوں ٹیمیں لکھنؤ کے کرکٹ اسٹیڈیم ‘ایکانا اسپورٹس سٹی’ میں جیت کیلئے میدان میں اتری ہیں۔
نیدرلینڈز کے اوپننگ بلے باز ویسلے بریسی اننگز کے آغاز میں ہی صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میکس او داود اور کولن ایکرمین نے بڑی شراکت داری قائم کی، میکس او داود 42 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو افغانستان اس وقت 6 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ نیدرلینڈز 4 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ نیدرلینڈز آج کا میچ جیتنے کی صورت میں ساتویں نمبر پر آجائے گی۔
دوسری طرف اگر افغانستان آج کا میچ جیت جاتی ہے تو وہ پاکستان کو نیچے دھکیلتے ہوئے پانچویں نمبر پر آجائے گی۔ پاکستان اور افغانستان دونوں ٹیمیں کیلئے اس وقت اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات موجود ہیں۔