سونے کی قیمت میں 400 روپے کمی ، فی تولہ 2 لاکھ ، 14 ہزار کا ہو گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں 400 روپے کی معمولی کمی ہو گئی۔
قیمت میں کمی کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار روپے، 22 قیراط کی ایک لاکھ 96 ہزار 167 روپے ، 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 83 ہزار471 روپے، 10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 68 ہزار 182 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جا رہا ہے،اس وقت سونے کے نرخ 1 ہزار 992 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جا رہی ہے۔