اللہ نے پھر موقع دیا تو اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہی ہوگی،نوازشریف

لاہور(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کاکہنا ہے کہ عوام کی خدمت سے بڑی خوشی کسی اور چیز سے نہیں ملتی،اللہ تعالیٰ نے پھر موقع دیا تو اولین ترجیح معیشت کی بہتری ہی ہوگی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوازشریف سے سیالکوٹ سے سابق ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ ہماری تینوں حکومت میں معیشت ایجنڈے کا بنیادی نکتہ رہا ہے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ہمیشہ بھرپور کوشش کی،معیشت کے موضوع سے صنعت ، برآمدات اور مہنگائی سمیت سب کچھ آ جاتا ہے،ملکی معیشت کی بہتری مجموعی صورتحال کی بہتری ہوتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ سندھ میں پہلی بار اپنے کوئلے کی بنیاد پرمنصوبہ ہم نے لگایا،سندھ میں مزید پلانٹ لگا کر درآمدی ایندھن سے نجات مل سکتی تھی،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت کچھ دے رکھا ہے، استعمال کرنے کی ضرورت ہے،ان کا مزید کہناتھا کہ ہم نے یورپ سے بھی بہتر معیار کی موٹرویز بنائیں،سیالکوٹ پاکستان کی برآمدات میں بہت اہم حصہ رکھتا ہے،آئی ایم ایف نے خود کہا کہ پاکستان بہت جلد پاؤں پر کھڑا ہ وجائے گا۔

Recent Posts

گرمی کی شدت بڑھنے سے گیسٹرو اور پیٹ کے امراض میں اضافہ، ڈاکٹروں نے کیا مشورہ دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…

7 mins ago

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…

15 mins ago

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…

30 mins ago

کوہلی کو ویلکم کرتا ہوں،چاہے پی ایس ایل میں آئے یا بھارتی ٹیم کیساتھ آئے: شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…

50 mins ago

افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی: 70 افراد ہلاک،کئی لاپتا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…

58 mins ago

نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے اور مسائل سے نکال سکتے ہیں: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…

1 hour ago