افغان مہاجرین کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، کوئٹہ شہر 12 زون میں تقسیم، چیکنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت کے مہاجرین کے انخلا کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومت نے فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کردیا ہے، شہر بھر کی دکانوں کی فزیکل تصدیق کی جائے گی، کوئٹہ شہر کو 12 زون میں تقسیم کیا گیا ہے، ان میں نادرا، پولیس، ضلعی انتظامیہ، ایف بی آر، لینڈ آفس کے ممبران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ہردکان میں جاکر دکان مالک اور ملازمین کا شناختی کارڈ چیک کریں گی۔ اسی طرح قانون نافذ کرنے والے ادارے ناکوں میں بھی چیکنگ کریں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں گھر گھر سروے شروع کیا جائے گا، جس بھی مالک مکان نے غیر ملکی کوکرایہ پر گھر یا دکان دی ہوگی ان کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کوئٹہ سے مختلف روٹس پر چلنے والی کوچز، ٹوڈی، ٹرینیں، بسیں غرض کوئی بھی ٹرانسپورٹ ہوگی انکی مختلف مقامات پر چیکنگ کی جائے گی، اس ضمن میں بھرپو ر کریک ڈا?ن جاری رہے گا۔