اسلام آباد

دو لاکھ سے زائد افغان باشندے واپس جا چکے، غیرقانونی تارکین وطن کا واپسی کا سلسلہ جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈیڈلائن گزر جانے کے بعد بھی غیرقانونی تارکین وطن کی اپنے ملک واپسی جاری ہے۔
گزشتہ روز 4119غیرقانونی افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، واپس جانے والے افغان شہریوں میں 1272مرد،1188خواتین اور 1659بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 251 گاڑیوں میں 702 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی، اب تک 2 لاکھ 7758 غیرقانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔
واضح رہےکہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو دی گئی 31 اکتوبر کی تاریخ ختم ہو چکی ہے اور ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو کیمپوں میں رکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں